خبرنامہ پنجاب

مری کے قریب داعش کا ایک کارندہ ہلاک

راولپنڈی:(ملت+اے پی پی)مری کے قریب (کاؤنٹر ٹرارازم ڈیپارٹمنٹ) سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی میں داعش کا ایک کارندہ ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ کاؤنٹر ٹرارازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مری کے قریب خفیہ اطلاع پر علی الصبح کارروائی کی، کارروائی کے نتیجے میں داعش کا کارندہ احسان ستی ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرے کارندے عمران ستی کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکارزخمی پوئے اورعمران ستی موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ سی ٹی ڈی کے اہلکارکا کہنا ہے کہ داعش کے کارندے احسان ستی اورعمران ستی میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جب کہ ملزمان کے قبضے سے رائفل، پستول، گولیاں، بم بنانے والی ڈیوائسزبرآمد کیے گئے ہیں۔