خبرنامہ پنجاب

مسئلہ کشمیرخطےکےامن اورسلامتی کیلئےانتہائی اہم ہے، سرور

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر خطے کے امن اور سلامتی کیلئے انتہائی اہم ہے اور بھارت کو چاہیئے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرے کیونکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن اور دونوں ملکوں میں تعلقات کی مضبوطی ممکن نہیں۔پاکستانی حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بین الااقوامی برادری کے آگے اس مسئلے کو اٹھائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہد محمود خان کی قیادت میں ملنے والے پی ٹی آئی آزادکشمیر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چوہدری دلپذیر ، خولہ خان ،رفعت ناز و دیگر بھی موجود تھے ،چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہے لیکن مسلم حکمران اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداروں کے مطابق حل کیا جائے ، عالمی برادری بھارت پر دبا ڈالے کہ وہ کشمیری عوام پر ظلم و ذیادتی بند کرے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہے انشا اللہ کشمیری عوام کی جدو جہد ضرور رنگ لائے گی۔آزادی کشمیر یوں کا پیدائشی حق ہے ہم سفارتی اوراخلاقی طور پر اس کی حمایت جاری رکھیں گے ان کاکہناتھاکہ حکمران ہوش کے ناخن لیں بھارت کے ساتھ رشتہ داریوں اور تجارت سے گریز کریں،ایسٹ تمیوراور مغربی سوڈان کی عوام کو آزادی تو مل سکتی ہے کشمیر اور فلسطین کی عوام کا کیا قصور ہے کے انہوںآزادی کیو ں نہیں ملتی ،بھارت کی حرکتیں پڑوسیوں والی نہیں ہیں وہ کشمیریوں کو دبانے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی دہشت گردی کے واقعات کیلئے مداخلت کررہاہے جسے اسکی بھاری قیمت اٹھانا پڑے گی اور ہر صورت کشمیریوں کو آزادی دینا ہوگی ۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کاکہناتھاکہ بین الاقوامی قوتوں نے دہرامعیار اپنایاہواہے برطانیہ میں بھی بطور ممبر پارلیمنٹ کشمیریوں کے حقوق کیلئے آوازاٹھائی جب تحریک انصاف اقتدار میں آئے گی تو وہ مسئلہ کشمیر کو ترجیح بنیادوں پر حل کروائے گی(ن) لیگی حکومت بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر نہیں اپنے کاروباری معاملات کو مضبوط کرنا چاہتی ہے جسکی وجہ سے موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں مسئلہ کشمیر کے حل ہونے کے امکانات انتہائی کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو تمام مسائل سے نجات اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کروائی سکتی ہے۔وفد نے اناس سرور کی طر ف پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر قراداد منظور کروانے پر چوہدری سرور کی مبارکباد پیش کی اور کشمیری عوام کی طرف سے ان کے بیٹے کی کشمیر سے والہانہ محبت پر شکریہ ادا کیا۔