خبرنامہ پنجاب

مسلم لیگ ن آج بہاولپورمیں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

مسلم لیگ ن آج

مسلم لیگ ن آج بہاولپورمیں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

بہاولپور:(ملت آن لائن) صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں مسلم لیگ ن آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، سابق وزیراعظم نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ بہاولپور کے ڈرنگ اسٹیڈیم میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلیں، اسٹیج تیار کرلیا، جلسہ گاہ میں کرسیاں لگادی گئیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مریم نوازسمیت پارٹی کے دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
پانچ رکنی بینچ نے عدلیہ کو سیاسی پارٹی بنا دیا ہے: مریم نواز
خیال رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پہلے عہدے سے ہٹایا پھر بھی چین نہیں آیا تو مسلم لیگ (ن) کی صدارت چھین لی۔ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر ایک بھی الزام ثابت نہیں کیا جاسکا پھر بھی سزا پر سزا سنائی جارہی ہے، عدالت کو کمزور، ناانصافی پر مبنی فیصلوں کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
گرینڈ پلاننگ کے تحت یہ سب کچھ ہورہا ہے، نواز شریف
یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں کچھ نہ ہوسکا مزید دو ماہ کا وقت دے دیا گیا ہے، گرینڈ پلاننگ ہے جس کے تحت یہ سب کچھ ہورہا ہے ، میرا تو یہ خیال ہے یہ بالکل بوگس کیس ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ گواہ کی گواہی ہمارے حق میں گئی ہے ، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے یہ اس کی بڑی مثال ہے، 6 ماہ ہوگئے مگر اب تک کیس ثابت نہیں کرسکے ، کرپشن کا کیس ہوتا تو اب تک سامنے آچکا ہوتا۔