راولپنڈی۔ سابق وزیر اطلاعات ونشریات اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 25 جولائی کو عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ پی ایم ایل این محمد نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے۔ بنی چوک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ پیر کو اڈیالہ جیل جائیں گی اور نوازشریف اور مریم نواز کو پھولوں کا گلدستہ پیش کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنا ہوں گے تاکہ ملک میں صاف ، شفاف اورغیرجانبدار الیکشن ممکن ہوسکیں۔ انہوں نے سانحہ مستونگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔