خبرنامہ پنجاب

مسلم لیگ (ن) نے تونسہ کے ضمنی انتخابات کا معرکہ سر کر لیا

تونسہ: (آئی این پی) پی پی 240 کے ضمنی معرکے میں (ن) لیگ اپنی ہی سیٹ دوبارہ جیت گئی۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ممتاز بھٹو قیصرانی نے تیس ہزار آٹھ سو چون ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے۔ آزاد امیدوار داؤد سلیمان انیس ہزار تین سو ستائیس ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ممتاز بھٹو قیصرانی نے اپنی فتح کو عوام کے ن لیگ پر اعتماد کا ثبوت قرار دیا۔ نتائج کا اعلان ہوتے ہی فاتح امیدوار کے حامی جشن منانے نکل آئے۔ پنجاب اسمبلی کی یہ نشست (ن) لیگ کی شمعونہ عنبرین قیصرانی کو نااہل قرار دیئے جانے پر خالی ہوئی تھی۔