خبرنامہ پنجاب

مسلم لیگ کی حکومت چور دروازے سے نہیں آئی:شیخ آفتاب

ٹیکسلا( آئی این پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت چور دروازے سے نہیں آئی،مخالفین جتنا چاہیں واویلا کر لیں ان کے پروپیگنڈوں سے حکومت جانے والی نہیں،ہر محاذ پر ڈٹ کر مخالفین کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے،جمہوریت کی بقا کے لئے نواز شریف فیملی نے ان گنت قربانیاں دیں،قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں، شریف خاندان نے اقتدار میں آکر اثاثے نہیں بنائے ، بھٹو دور میں بھی نواز فیملی کی 13 فیکٹریاں تھیں،جتنی مرضی تحقیقات کرلیں کسی جگہ کرپشن میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملے گا،نواز شریف انتہائی محب وطن اور درد دل رکھنے والے انسان ہیں ۔وہ زیلدار ہاوس ٹیکسلا میں پاکستان رومانیہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے ٹائٹل کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا کہنا تھا کہ ملک کے ستر فیصد عوام میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں،عمران خان کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان اچھے انسان ضرور ہیں لیکن کامیاب سیاستدان نہیں انکے قول و فعل میں تضاد ہے انکے بیانات صبح کچھ اور شام کو کچھ اور ہوتے ہیں،موجودہ حکومت عوام کے منڈیٹ کے ساتھ بر سر اقتدار آئی کسی چور دروازے سے نہیں آئی،اور نہ ہی ملک میں قبل ازوقت الیکشن کا کوئی ماحول ہے، محض الزامات لگانے والے ملک میں عدم استحکام کی فضاء پیدا کرنا چاہتے ہیں انکا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ، تمام مخالفت تحریکیں دو تین ماہ میں دم توڑ جائیں گی،وقاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا کہنا تھا کہ اگر قوم کو یاد ہو تو12 اکتوبر1999 کو نواز شریف فیملی کے ساتھ کیا کچھ نہ کیا گیا حتی کے انکے بیٹے حسین نوازکو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا انکا کیا قصور تھا کہ کہ وہ نواز شریف کے بیٹے تھے ،انکا کہنا تھا کہ 1935 میںیہ خاندان پاکستان کے بڑے اندسٹریل میں شامل تھا ،بھٹو کے دور اقتدار میں میاں فیملی کی تیرا فیکٹریاں تھیں، یہ وہ خاندان ہے جس کا شمار بہت پہلے پاکستان کے چند بڑے انڈسٹریل خاندانوں میں ہوتا تھا،نواز شریف پاکستانی قوم کی تقدیر بدلنے کا ایجنڈہ لیکر آئے ہیں ، ایسے محب وطن لیڈر قوم کو ملنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے،انھوں نے واضح کیا کہ نوز شریف ے تو خود اپنے کو احتساب کے لئے پیش کردیا ہے اب یہ الزام لگانے والوں پر منحصر ہے کہ وہ الزامات کو ثابتکریں،محض الزامات کی بنیاد پر واویلہ کرنا قرینہ انصاف نہیں، پاکستان رومانیہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب میں رومانیہ کے سفیر مسٹر ایمیلن آئیون ، چیئرمین پاکستان رومانیہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن ظفر بختاروی، عمران مسعود ، ڈاکٹر نوشین کے علاوہ واہ کینٹ ٹیکسلا کی متعدد سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔