لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو ملازمت سے ریٹائرہوتے ہی پولیس میں اصلاحات اور آئی ٹی کا ایڈوائزر تعینات کردیا جس کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔مشتاق سکھیرا کو وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ایڈ وائزر تعینات کیا گیا ہے مشتاق سکھیرا 17 جون 2014 سے 10 اپریل 2017 تک پنجاب پولیس کے سربراہ رہے جس کے بعد مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔