خبرنامہ پنجاب

مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر شہری کو 10ہزار جرمانہ

لاہور:(اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار اقتدار حیدر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ زیر سماعت ہے لیکن سابق صدر بیماری کو بیناد بنا کر بیرون ملک جانا جاہتے ہیں۔ ان کو زیرالتوا مقدمات کے ختم ہونے بیرون ملک جانے سے روکا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پرویز مشرف کا نام ایگّزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار اقتدار حیدر کو غیر ضروری درخواستیں دائر کرنے پر دس ہزار روپے جرمانہ کر دیا اور درخواست ناقابل سماعت قرار دی۔ عدالت نے ریمار کس دئیے کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے اعلی شخصیات کے خلاف درخواستیں دائر کیجاتی ہیں۔