اسلام آباد:(اے پی پی)غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد میں تاخیر پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،ڈی ایس پی لیگل کوآج ہی طلب کر لیا۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد پرویز القادر میمن نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کے ناقابل ضما نت وارنٹ گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت کی،آئی جی اسلام آباد نے وارنٹ کی تعمیل کے بارے میں رپورٹ پیش کی ۔ جس میں بتایا گیا کہ ملزم کے فارم ہاوٴس سے پولیس کو بتایا گیا کہ پرویزمشرف گزشتہ دو سال سے یہاں نہیں آئے،کراچی سے گرفتاری کیلئے اقدامات کئے گئے مگر پرویز مشرف وفاقی حکومت سے اجازت ملنے پر بیرون ملک جا چکے تھے،وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی لیگل کو آج ہی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔