خبرنامہ پنجاب

مضاربہ اسکینڈل کیس،30گواہوں کےوارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد :(آئی این پی) احتساب عدالت نے مضاربہ اسکینڈل کیس کی سماعت کی جس میں ملزم راشد منہاس کے خلاف کیس کے 30گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مضاربہ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزم راشد منہاس کے خلاف کیس کے 30گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے مقدمے کی سماعت (آج) تک ملتوی کر دی۔مقدمے کے 265 گواہ اپنے بیانات قلمبند کرا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ملزم راشد منہاس پر سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے کا الزام ہے۔(اح)