خبرنامہ پنجاب

مضر صحت کھانا کھانے سے 6 افراد کی حالت غیر،ہسپتال منتقل

خانیوال (آئی این پی ) خانیوال میں مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی حالت غیر ہوگئی ،متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق نواحی علاقے ’ آٹھ کسی‘ میں مضر صحت کھانا کھانے سے دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔ متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں سے 3 کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔