مظفر گڑھ (آئی این پی ) مظفر گڑھ کے قریب آئل ٹینکر اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں آگ گئی ، دو افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ مظفر گڑھ میں ایم ایم روڈ پر آئل ٹینکر ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے تین گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لیا جس کی زد میں آ کر 2 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔