مظفر گڑھ:(آئی این پی ) سلطان شہر میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔مظفرگڑھ کے شہر سلطان میں مسافربس لاہورسےعلی پورجارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے تیزرفتار آئل ٹینکرسے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے ٹینکرکے نیچے دبے درجنوں افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔چند روز قبل بھی مانانوالہ میں ایل این جی کنٹینر اور گاڑی کے درمیان تصادم سے 21 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔