مظفر گڑھ :(اے پی پی)سانحہ لاہور کے مبینہ خودکش حملہ آورکے3بھائی سمیت 5 افراد کو مظفر گڑھ سےگرفتار کرلیا گیا ہے ، پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ لاہور کے گلشن اقبال پارک میں دھماکا کرنےوالےمبینہ خودکش حملہ آور کے 3 بھائیوں سمیت 5افراد کو مظفرگڑھ سےگرفتارکرلیاگیا،سانحہ لاہور کا مبینہ خودکش حملہ آور28 سالہ محمد یوسف مظفرگڑھ کے موضع فتح سُہرانی کارہائشی تھا ۔ ابتدائی تحقیقات کےمطابق حملہ آور 8 سال سے لاہور میں مقیم اور وہیں ایک مدرسہ میں معلم بھی تھا،اس سے پہلے محمد یوسف نےڈیرہ غازی خان کے مدرسہ اسلامیہ سےتعلیم حاصل کی تھی ۔ ابتدائی معلومات کےمطابق حملہ آور کےوالد غلام فرید ٹھیلا لگاتے ہیں اور ان دنوں عمرہ پر گئے ہوئے ہیں ۔ ایک بھائی کی سبزی کی دکان،دوسرےکی ڈیرہ غازی خان میں بیکری، تیسرا درزی ہے،چوتھا بھائی کاشتکار جبکہ 2 بھائی پشاور میں مٹھائی کا کام کرتے ہیں،بھائیوں کےنام ریاض،عبدالغفار،سجاد،عبدالستار،محبوب اوراعجازہیں۔