مظفرگڑھ:(اے پی پی)مظفرگڑھ میں زائرین کی بس الٹ گئی،حادثے میں 2افراد جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈی جی خان روڈ پرترکش کالونی کےقریب تیز رفتاربس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔بس میں سوار افراد سخی سرور مزارجارہےتھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کےلئے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔