مظفر گڑھ:(آئی این پی)واقعہ مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں پیش آیا۔ جہاں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 15 افراد کی طبعیت خراب ہو گئی۔ جنھیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا گیا، جہاں طبی عملے کی قلت کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا جبکہ 5 افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر بہاولپور منتقل کر دیا گیا ہے۔