لاہور:(اے پی پی)مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کا ہر حکومتی دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا ، کہتے ہیں تمام اکنامک انڈیکٹرز حکومت کے خلاف جا رہے ہیں ۔ لاہور میں صحافیوں اور پارٹی رہنمائوں سے گفتگو میں چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ان کے دور حکومت کے 5 سال میں 70 لاکھ افراد کو روزگار ملا ۔ ایک کروڑ افراد غربت سے نکلے جب کہ ن لیگ کی حکومت میں معاشی ترقی کا ہر حکومتی دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا ۔ تمام معاشی اشارے حکومت کے خلاف جا رہے ہیں چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ موبائل ہیلتھ یونٹ سے بھی بڑا ڈرامہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ان کی حکومت کے 5 سال میں ایک کروڑ افراد غربت سے نکلے 70 لاکھ افراد کو روزگار ملا ۔