اسلام آباد:(اے پی پی)بہترمعاشی سرگرمیوں اورشرح سود میں کمی کے باعث رواں مالی سال سات ماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت میں ستاون فیصد اضافہ ہوا، ایک لاکھ تینتیس ہزار یونٹس فروخت ہوئے۔پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے جنوری دوہزار سولہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت ایک لاکھ تینتیس ہزاریونٹس رہی جبکہ گذشتہ مالی سال اس دوران پچیاسی ہزارایک سو پینتیس یونٹس فروخت ہوئے ،جنوری دوہزارسولہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت بیس فیصد اضافے سے اکیس ہزار سات سوسترہ یونٹس رہی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافے کی اہم وجہ شرح سود کا بیالیس سال کی کم ترین سطح پر ہونا بہترمعاشی ماحول اورپنجاب حکومت کی ٹیکسی اسکیم ہے۔