خبرنامہ پنجاب

مقبول شہباز نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ تعلقاتِ عامہ پی اے آر سی چارج سنبھال لیا

صاف پانی فراہمی

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ملکی زرعی پیداوار کی بڑھوتی کے لیے لمحہ بہ لمحہ کوشاں ہے۔ ملک کے کسانوں کو میڈیا کی مدد سے زرعی جدتوں اور نئی ٹیکنالوجی سے آگاہی مہیا کی جا رہی ہے۔ پی اے آر سی کی تحقیقاتی کاشوں کو لوگوں تک پہنچانے میں میڈیا اپنا بھر پور کردار ادا کر رہاہے اور اس مقصد کو سر انجام دینے کے لیے پی اے آر سی کا شعبہ تعلقاتِ عامہ اپنی انتھک کوشش میں مصروف ہے۔ حال ہی میں پی اے آر سی کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سابق ڈائریکٹر سردار غلام مصطفی اپنی سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں ۔ اور انکی جگہ مقبول شہباز صاحب نے ڈائریکٹر شعبہ تعلقاتِ عامہ کی سیٹ کا چارج سنبھالا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ سیکشن کے معاملات کو مزید بہتر طور پر چلانے کے لیے عتیق الاحسن قریشی کو شعبہ تعلقات عامہ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لگایا گیا ہے۔ نئے جائن کرنے والے افسران نے اس بات کا اظہار کیا کہ سیکشن کے کام کو مزید بہتر انداز میں ادارے اور ملک و قوم کی بہتری کے لیے چلایا جائے گا۔ کونسل کی کارکردگی اور زرعی تحقیق کے نتائج ہر ممکن انداز میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی مدد سے ملک کے کونے کونے میں بسنے والے کسانوں تک پہنچائے جائیں گے۔ ملک میں زراعت کی ترقی حقیقی معنوں میں تبھی ممکن ہے جب نت نئے تجربات اور فصلات کے متعلق آگاہی کو میڈیا کے ذریعے ملک کے کونے کونے میں پہنچا یا جائے گا۔ اسکے ساتھ ہی نئے جائن کرنے والے افسران نے اس عزم کا بھی یقین دلایا کہ ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لا کر زراعت کی ترقی کے اقدامات پر عمل در آمد کیا جائے گااور میڈیا کے ذریعے پی اے آر سی میں زراعت کے بارے میں ہونے والی ہر پیش رفت کو زراعت سے منسلکہ لوگوں کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا۔ شعبہ تعلقاتِ عامہ کی انتظامیہ کی جانب سے میڈیا نمائندگان کے لیے ایک اطلاع ہے کہ اب کے بعد شعبہ تعلقاتِ عامہ ،پی اے آر سی کی میڈیا سے خط و کتابت کے لیے ای میل ایڈریس dirprparc1@gmail.com ہو گا۔ اور آئندہ اسی ایڈریس کو آفیشل اور حتمی سمجھا جائے۔