اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) کمسن ملازمہ تشدد کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا ، بچی دوران ملازمت غائب نہیں ہوئی بلکہ اسے دو سال قبل فیصل آباد سے اغوا کیا گیا تھا ، دنیا نیوز سے گفتگو کے دوران تشدد کا شکار بننے والی بچی کی والدہ نے کہا کہ اس کی بیٹی کا اصل نام طیبہ نہیں بلکہ ثنا ہے اور اسے 2014 میں فیصل آباد سے اغوا کیا گیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بچی کو کہیں ملازمت کیلئے چھوڑ کر نہیں آئی تھی بلکہ اس کو فیصل آباد سے دو سال قبل اغوا کیا گیا تھا ۔ اس نے دنیا نیوز کے توسط سے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اس کی بیٹی کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔