خبرنامہ پنجاب

ملتان،سائبر کرائم ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج

ملتان:(آئی این پی) سائبر کرائم ایکٹ پاس ہونے کے بعد پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے فیس بک پر لڑکیوں کو ایڈ کر کے رشتہ کرنے پر اکسانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملتان پولیس نے لڑکیوں کوسوشل میڈیا پررشتے کے لیے اکسانے والے گروہ کے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان میں حارث، ولید اور اسد سمیت دیگر دو ساتھی شامل ہیں جن کے خلاف لڑکیوں کی جانب سے شکایات درج کرائی گئیں تھیں جس پر کارروائی کی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان مطالبہ پورا نہ ہونے پر تیزاب پھینکنے کی بھی دھمکیاں دیتے تھے تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔