ملتان (آئی این پی )ملتان میں سوائن فلو وائرس سے متاثرہ مزید ایک مریضہ نشتر اسپتال میں دم توڑ گئی۔ وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئی۔ شاہ رکن عالم کالونی کی رہائشی 67 سالہ خاتون شکیلہ کو چند روز قبل نشترہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں خاتون کے بلڈ ٹیسٹ کے بعد سوائن فلو وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی۔ جس کے بعد خاتون کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ خاتون کی ہلاکت کے بعد وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 گئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 68 تک پہنچ چکی ہے۔