خبرنامہ پنجاب

ملتان،سکیورٹی اداروں کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن‘12گرفتار،اسلحہ برآمد

ملتان (ملت + آئی این پی) سکیورٹی اداروں نے ملتان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 12مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے لودھی کالونی،پٹھان مارکیٹ میں سرچ آپریشن کیا ،سرچ آپریشن کے دوران 90 افراد کی بائیو میٹرک سے تصدیق بھی کی گئی جبکہ سرچ آپریشن کے دوران 5 افراد کوگرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمدکرلیا گیا ہے۔دوسری طرف ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 7مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔