خبرنامہ پنجاب

ملتان،شوہر کی دوسری شادی، خاتون نے خود سوزی کر لی

ملتان (ملت + آئی این پی) ملتان میں خاتون نے مبینہ طور پر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔ شفاعت کالونی میں 40 سالہ خاتون نے شوہر کی دوسری شادی کے رنج میں خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس سے خاتون بری طرح جھلس گئی۔ خاتون کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے واقعہ کے بعد خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا ۔ پولیس حکام کے مطابق واقع کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں۔ جلد حقائق سامنے لے آئیں گے۔