خبرنامہ پنجاب

ملتان،لوہاری گیٹ میں پولیس کی کارروائی، 1100 لیٹر شراب برآمد

ملتان(آئی این پی )ملتان پولیس نے لوہاری گیٹ کے علاقے میں بڑی کارروائی کر کے 1100 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ کے علاقے میں قبرسان کے قریب گھر میں چھاپہ مارا گیا۔ جہاں سے 1100 لیٹر سے زائد شراب برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے گھر میں چھاپے کے دوران سجاد نامی ملزم کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں شراب فرخت کرتا تھا۔ ملزم کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔