ملتان: (ملت+آئی این پی) ملتان کے علاقے ٹیپو روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے حساس ادارے کے دو ملازمین کو زخمی کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ ٹیپو روڈ پر اس وقت پیش آیا جب دونوں ملازمین ڈیوٹی پر جارہے تھے اسی دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔