خبرنامہ پنجاب

ملتان،نجی ہسپتال میں دو نومولود بچے مبینہ طور پر تبدیل، پولیس طلب

ملتان (ملت + آئی این پی) ملتان کے نجی ہسپتال کی نرسری میں دو نومولود بچے مبینہ طور پر تبدیل ہو گئے۔ والدین کی جانب سے ہسپتال میں شدید ہنگامہ آرائی ،ہسپتال انتظامیہ نے پولیس طلب کر لی۔ ابدالی روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں پیدا ہونے والے دو بچے نرسری میں مبینہ طور پر تبدیل ہو گئے جس پر بچوں کے والد عارف اور عاطف ہسپتال انتظامیہ پر شدید برہم ہو گئے جبکہ بچوں کے رشتے داروں نے ہسپتال میں ہنگامہ کھڑا کر دیا اورہسپتال ا نتظامیہ سے تلخ کلامی کی۔ والدین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز 9 ماہ تک بیٹے کا بتاتے رہے اور اب اچانک بیٹی کی پیدائش کا بتایا ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے بچوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے تاہم اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے بعد ٹیگنگ کرتے ہوئے عملہ سے غلطی ہو سکتی ہے۔ معاملے کو حل کر نے لیے پولیس کو طلب کیا گیا۔