ملتان (ملت + آئی این پی) ملتان میں مبینہ طور پر نوجوان نے محبوبہ کو قتل کر کے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے واقع کے بعد قانونی کاروائی شروع کر دی ۔ وہاڑی روڈ پر نعمان نامی نوجوان نے مبینہ طور پر محبوبہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے نورین نامی خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ نوجوان نعمان نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ واقع کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی جبکہ خاتون اور نوجوان کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نشترہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون شادی شدہ ہے اور نعمان ان کا ہمسایہ تھا۔ واقع کی اطلاع خاتون کے شوہر نے دی جس پر قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ۔