ملتان (ملت آن لائن + آئی این پی) ملتان میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے شراب کی 900 بوتلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔ پولیس تھانہ مظفر آباد نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارکر بدنام زمانہ منشیات فروش غلام فرید کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 900 شراب کی بوتلیں بھی برآمد کرلیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر ملزم کے ساتھ اور لوگ بھی ملوث ہیں تو ان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔