ملتان (آئی این پی)ملتان کے علاقے ممتازآباد میں قیدیوں کو لانے والی پولیس وین نے سکول جانے والے بچوں کو کچل دیا۔پولیس وین کی ٹکر سے ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے۔حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں بچوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ممتازآباد کے علاقے قاسم پور نوبہار نہر کے قریب قیدیوں کو لانے والی پولیس وین نے سکول جانے والے تین بچوں کو کچل دیا ،جس سے ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ بچے کی ہلاکت کے بعد اہل علاقہ نے پولیس اہلکار کو پکڑ لیا جبکہ میت سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا ۔