خبرنامہ پنجاب

ملتان، اغواء ہونے والے 3 سالہ بچہ بازیاب، 3 ملزمان گرفتار

ملتان (ملتان + آئی این پی) ملتان میں اغواء ہونے والے 3 سالہ بچے کو پولیس نے بازیاب کرا کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان بچے کو کراچی میں بیچنے جا رہے تھے۔ میتلا ٹاون سے گزشتہ روز تین سالہ بچے فہیم کو گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے تین ملزمان نے اغواء کر لیا اور کراچی لے جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے صادق آباد کے قریب بس پر چھاپہ مار کر تین سالہ فہیم کو بازیاب کرا لیا اور تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کراچی میں ایک شخص کو 30 ہزار کے عوض بچہ فروخت کرنے جا رہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ۔