خبرنامہ پنجاب

ملتان، بس کی ٹکر سے ایک طالب علم جاں بحق، 2 زخمی

ملتان (ملت + آئی این پی) ملتان میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ملتان کے علاقے بجلی گھر میں پیش آیا جہاں صبح کے وقت اسکول جانے والے 3 بھائی موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہیں تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں 14 سالہ شہباز جاں بحق ہو گیا جبکہ 17 سالہ جمشید اور 12 سالہ وقاص زخمی ہو گئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے بس کو قبضے میں لے لیا ۔