ملتان (ملت آن لائن + آئی این پی) ملتان میں دومسافر بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،تفصیلات کے مطابق ملتان سے شجاع آباد جانے والی مسافربس اڈہ لاڑ چوک پر موڑ کاٹ رہی تھی کہ اس دوران بہاولپور جانے والی تیز رفتار بس سے بے قابو ہوکر ٹکراگئی،دونوں بسوں کے درمیان اس تصادم کے نتیجے میں 20افراد زخمی ہوگئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال میں منتقل کیا ،جبکہ حادثے کے تین شدید زخمی افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتراسپتال منتقل کردیا گیا۔