ملتان (آئی این پی )ملتان کے علاقے لوہاری گیٹ میں پولیس نے چھاپہ مار کر آتشبازی کا سامان قبضے میں لے لیا جبکہ ایک ملزم کو بھی گرفتارکر لیا گیا۔ اندرون ملتان کے علاقے لوہاری گیٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کا آتشبازی کا سامان قبضے میں لیکر ملزم بلال کو گرفتارکر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم بلال شادیوں کے سیزن کی وجہ سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان ملتان لایا تھا۔ ملزم کے خلاف ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔