ملتان (آئی این پی )ملتان میں چونگی نمبر نو کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ چونگی نمبر نو کے قریب ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران فش ایکوریم شوروم پر فائرنگ کر دی جس سے شوروم کے 2 ملازمین زخمی ہو گئے۔ دونوں ڈاکو شوروم کے نزدیک سے گزرتے راہ گیر سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ دوسری جانب گھنٹہ گھر کے قریب واقع بیکری میں چند روز قبل ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو گارڈز پر فائرنگ کر کے با آسانی فرار ہو رہا ہے۔ پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ڈکیت کو گرفتار کر لیا ۔