ملتان(آئی این پی )ملتان کی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں تین روزہ کتب میلہ جاری ہے۔ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں 3 روز کتب میلہ 25 فروری تک جاری رہے گا ۔ کتب میلہ میں یونیورسٹی کے طلبا ، اساتذہ سمیت کتاب دوست بھی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ میلہ میں تمام کتابوں پر 20 فیصد رعایت رکھی گئی تھی جبکہ لاہور ، اسلام آباد ، روالپنڈی ، کراچی اور ملتان کے بک ہاؤسز نے 25 سے زائد اسٹالز لگائے ہیں جن پر سیکڑوں مختلف موضوعات کی کتابیں موجود تھیں ۔ بک فئیر میں آئے لوگوں کا کہنا تھا کہ کتابوںکی قیمتیں زیادہ ہونے پر ان کی خریداری میں کمی آئی تاہم انٹرنیٹ کے دور میں رہتے ہوئے لوگ کتابیں کم ضرور پڑھتے ہیں لیکن آج بھی کتاب کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔