خبرنامہ پنجاب

ملتان:حساس اداروں کا سرچ آپریشن، 15افراد گرفتار

ملتان:(آئی این پی ) حساس اداروں اور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 15 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ جن کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد اپنی شناخت ظاہر نہیں کر سکے تھے۔ گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔