خبرنامہ پنجاب

ملتان:خاتون نےمحبوب کےچہرے پرتیزاب پھینک دیا

ملتان(آئی این پی ) مخدوم رشید کے علاقے میں شادی سے انکار پر خاتون نے اپنے محبوب کے چہرے پر تیزاب پھینک کر اسے زخمی کردیا۔ ملتان کے علاقے مخدوم رشید کے رہائشی صداقت کی 3 بچوں کی ماں مومل عرف شمیم سے دوستی تھی، گزشتہ رات دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تو صداقت نے مومل سے شادی سے بھی انکار کر دیا جس پر مومل نے بہانے سے صداقت کو اپنے گھر بلایا اور اس کے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی گیا۔ صداقت کو شدید زخمی حالت میں نشترہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کا 50 فیصد سے زائد جسم جھلس چکا ہے۔ دوسری جانب پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔