خبرنامہ پنجاب

ملتان:دوستوںکی گاڑی تیزرفتاری کےباعث کنویں میں جاگری‘ 4 افراد زخمی

ملتان: (آئی این پی)ملتان میں ڈبل پھاٹک چوک کے قریب تیز رفتار کار کنویں میں گرگئی، کار میں سوار چاروں افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچادیا گیا۔ملتان کے رہائشی 4 دوست گاڑی میں عید کے موقع پر سیر وتفریح پر جارہے تھے کی ڈبل پھاٹک چوک پہنچنے پر کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوگئی اور گہرے کنویں میں جاگری اور جس سے کار میں سوار 4 افراد شیدید زخمی ہوگئے، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کار میں سوار افراد کو نکال کر فوری طور نشتر اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کی حالت خطرے میں ہے اور انہیں بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔