خبرنامہ پنجاب

ملتان:زمین کےتنازع پرماں کوقتل کرنےوالاملزم گرفتار

ملتان (آئی این پی )ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں بیٹے نے گھریلو جھگڑے کے بعد ڈنڈے کا وار کرکے اپنی ماں کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ راجارام پولیس کے مطابق جائیداد کے تنازع پر اسلم نے اپنی ماں نسیم بی بی کے سر پر ڈنڈا مارا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔ تاہم پولیس نے شجاع آباد کے نواحی علاقے رسول پور میں چھاپا مار کر اسلم کو گرفتار کرکے ، مقدمہ درج کرلیا۔