ملتان:(آئی این پی) ملتان شہر میں معمولی تلخ کلامی پرکالج کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے طالب علم کو زخمی کردیا۔ گورنمنٹ ایمرسن کالج کے طالبعلم محمد شہباز یوسف اورسکیورٹی گارڈ میں کسی معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پرگارڈ نے فائرنگ کرکے طالب علم کو زخمی کردیا۔ زخمی شہباز کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے بروقت طبی امداد فراہم کی۔ ڈاکٹرز کے مطابق شہباز کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ گزشتہ ماہ کراچی میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔