خبرنامہ پنجاب

ملتان:ڈا کوؤں نے شہریوں کونقدی اور موبائل فونز سے محروم کر دیا

ملتان (ملت + اے پی پی) شہر میں ڈاکوؤں نے مختلف وارداتوں میں شہریوں سے موبائل فون اور رقم چھین لی گئی ۔پولیس کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ پر موٹر سائیکل سواردو ڈاکوؤں نے امجد سے 90ہزار روپے چھین لیے جبکہ الپہ کے علاقے میں اکرم سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھین لیا۔شاہ شمس اور لوہاری گیٹ کے علاقوں میں بھی ڈاکوؤں نے شہریوں شاہد اور وسیم سے موبائل فونز اوررقم چھین لی۔پولیس نے ان واقعات کی ناکہ بندی کراتے ہوئے کاروائی شروع کردی ہے۔