خبرنامہ پنجاب

ملتان:ڈکیتی مزاحمت؛ باپ اوربیٹا زخمی

ملتان (آئی این پی )ملتان میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو نشترہسپتال منتقل کردیا۔ وہاڑی روڈ پر دو ڈاکووں ایک مکان میں داخل ہوگئے جہاں گھرمیں موجود افراد نے مزحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں باپ بشیر اور بیٹا امین شدید زخمی ہو گئے، جبکہ ڈاکو گھر سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کے بعد متاثرہ افراد کو تشویش ناک حالت میں ملتان کے نشتر اسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کر دیا جہاں بشیر کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقع کی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔