خبرنامہ پنجاب

ملتان ،پہلی بیوی کو بغیر بتائے نکاح پر نکاح مہنگا پڑ گیا،شوہر کو جیل کی سیرکرادی گئی

ملتان (آئی این پی ) ملتان میں پہلی بیوی کو بغیر بتائے نکاح پر نکاح کرنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا۔پہلی بیوی نے رشتے داروں کے ساتھ شادی کی تقریب پر دھاوا بول کر دوسری شادی کے خواہش مند شوہر کو حوالات کی سیر کرا دی۔ چوک کمہاراں والا کا اللہ رکھا سج دھج کر ، ہار پہن کر اور خوب تیار ہو کر دوسری شادی کے لیے مچھلی منڈی کے قریب بارات لے کر آیا جس کا علم پہلی بیوی کو ہو گیا۔ اس پر اللہ رکھا کی پہلی بیوی سونیا رشتے داروں کے ساتھ شادی کی تقریب میں پہنچ گئی اور دولہا کو پکڑ کر ہار بھی توڑ دیئے اور پولیس کوموقع پر بلا بھی لیا۔تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے اللہ رکھا کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا جبکہ خاتون کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔