اسلام آباد:(اے پی پی)الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب کے 2 اضلاع ملتان اور گوجرانوالہ کے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا ،اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت دفاع کو خط لکھ دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ این اے 153 ملتان میں ضمنی الیکشن 17 مارچ جبکہ این اے 101 گوجرانوالہ میں 20 مارچ کو ہو رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ملتان اور گوجرانوالہ کے ضمنی انتخابات ریٹرننگ افسروں کی سفارشات پر فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملتان کے ضمنی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپروں سمیت پولنگ سامان کل 16 مارچ کو پریزائیڈنگ افسروں کے حوالے کیا جائے گا ۔