ملتان(آئی این پی)ملتان ائرپورٹ پر انٹرنینشل ایئرلائن کے زریعے بھاری مقدار میںسمگل کی جانے والی ہیروئین برآمد کر لی گئی ہے جب کہ ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ائرلائن کےذریعے بھاری مقدار میںبحرین ہیروئین اسمگل کی جا رہی تھی۔ منڈی بہاوالدین کا رہائشی تصور اقبال تمام چیکنگ کروانے کے بعد انتظار گاہ میں پہنچا تو مخبر کی اطلاع پر اینٹی نارکوٹیکس اور ائر پورٹ سکیورٹی فورس نے اسے پکڑ لیا ۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سے بھاری مقدار میں ہیروئین برآمد ہوئی ہےجسے مزید تحقیقات کے لئے اینٹی نارکوٹیکس فورس نے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔