خبرنامہ پنجاب

ملتان :ایمرسن کالج کے طلبا کا امتحانی شیڈول میں تبدیلی کیخلاف مظاہرہ

ملتان:(آئی این پی )ملتان میں ایمرسن کالج کے طلبا کا امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کے خلاف بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کے خلاف مرغا بن کر انوکھا احتجاج ، ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی ۔ چونگی نمبر 6 پر ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں شریک ایمرسن کالج کے طلبا نے مرغا بن کر بہائو الدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی ۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے ۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ امتحانات کے شیڈول تبدیل ہونے سے 4 سالہ پروگرام کا دورانیہ 6 سال ہو جائے گا جس سے طلبا کی مشکلات میں اضافہ ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بہائو الدین زکریا یونیورسٹی نے ایوننگ کلاسز ختم کردی ہیں جس سے بھی طلبا متاثر ہو رہے ہیں ۔ طلبا کا کہنا تھا کہ اگر بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے ۔