خبرنامہ پنجاب

ملتان :بسکٹ فیکٹری کی چھت گرنےسے8 مزدورزخمی

ملتان: (آئی این پی) ملتان میں بسکٹ فیکٹری کی عمارت گرنے سے 8 مزدور ملبے تلے دب گئے جنہیں ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ساتھی مزدوروں نے زخمی حالت میں نکال لیا ۔ سینٹرل جیل کے قریب بسکٹ فیکٹری کی چھت اور دیوار گرنے سے فیکٹری میں کام کرنے والے 8 مزدور ملبے تلے دب گئے جنہیں ساتھی مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا ۔ ریسکیو حکام جب موقع پر پہنچے تو تمام مزدوروں کو نکالا جا چکا تھا ۔ ملبے سے زخمی حالت میں نکالے گئے 8 مزدوروں کو فیکٹری کے اندر ہی طبی امداد دی گئی ، مزدوروں کیمطابق وہ معمول کا کام کر رہے تھے جس وقت حادثہ پیش آیا تاہم فیکٹری کی عمارت بھی کافی بوسیدہ تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا ۔