خبرنامہ پنجاب

ملتان: تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانداروں کا احتجاج

ملتان: (ملت+اے پی پی) حسین آگاہی چوک بازار میں انتظامیہ نے غیرقانونی طور پر موجود دکانوں اور ایک سینما گھر کو گرانے کے لئے آپریشن شروع کیا تو دکاندار مشتعل ہو گئے جنہوں نے پتھراؤ کرتے ہوئے گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے۔ اس موقع پر مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے حسین آگاہی چوک کو بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دکانوں کو گرانے سے پہلے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا جس پر وہ سراپا احتجاج ہیں۔