خبرنامہ پنجاب

ملتان: تہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

ملتان (آئی این پی ) ملتان میں تہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم نے 2004 میں جائیداد کے تنازعہ میں اپنی بھابی، بھتیجی اور بھتیجے کو قتل کیا تھا۔کبیر والا کے رہائشی بشیر حسین نے بھائی کی زمین ہتھیانے کے لیے فائرنگ کر کے بھابی مختیار بی بی، بھتیجے ناصر شاہ اور بھتیجی معصومہ کو قتل کردیا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ مجرم کو سیشن کورٹ کی جانب سے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ مجرم بشیر حسین کی جانب سے کی گئیں تمام تر رحم کی اپیلیں خارج ہونے کے بعد اس کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔مجرم کو پھانسی دینے اور موت کی تصدیق ہونے کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔